سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ ایران کی سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز کا معاملہ حل کیے بغیر جوہری مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی ایران کی مقرر کردہ شرائط سے مشروط ہے۔ تہران موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنا قبول نہیں کرے گا۔
ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور دیگر مطالبات کی تکمیل ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments