جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
رسالپور: (دنیا نیوز) امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ جنگ کے طریقے تبدیل ہو چکے ہیں، مسلح افواج نئے تقاضوں سے بخوبی آگاہ اور نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
رسالپور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت باعث اعزاز ہے، پاس آؤٹ کیڈٹس اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا مضبوط فضائیہ کےبغیر کوئی ملک دشمن کامقابلہ نہیں کرسکتا، پاک فضائیہ نے بےشمار مواقع پر کامیابیوں سے تاریخ رقم کی، فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورمہارتوں کی دنیا معترف ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی تابناک تاریخ ہے جو اسے ورثے میں ملی ہے، قوم کا اعتماد افواج پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے، پاکستان اور ترکیے کےدرمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری قائم ہے۔
.jpg)
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے پیچیدہ چیلنجز منفرد اندازمیں نمٹنے کے متقاضی ہیں، جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں، موجودہ دورمیں جنگیں لڑنے کےطریقوں میں جدت آگئی ہے، مصنوعی ذہانت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نےروایتی جنگ کی جہتوں کوبدل دیا۔
نیول چیف نے کہا کہ مسلح افواج جنگ کے نئے رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ اور نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاک بحریہ نے بھی جدت میں نمایاں پیشرفت کی ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نے دشمن کوجارحیت سے باز رکھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کومستقبل کی جنگوں کےتقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور استحکام پریقین رکھتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments