مرتضی وہاب نے لیاری میں فٹ بال اور والی بال کورٹ کا افتتاح کر دیا

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے لیاری میں فٹ بال اور والی بال کورٹ کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں کراچی شہر کے ہر حصے میں فٹ بال کورٹس کا قیام اور کھیلوں کے میدان کو فعال کریں گے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں عبدالغنی پنجگوری فٹ بال اور والی بال کورٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال اور والی بال کورٹ لیاری جنرل ہسپتال کے سامنے بنایا گیا ہے، فٹ بال کورٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لیاری کھیلوں کی سرگرمیوں کے دل دادہ ہیں، سندھ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں