جنیوا اوپن: جمی مرے اور مائیکل وینس کی ڈبلز فائنل میں رسائی

جنیوا : ( ویب ڈیسک ) انگلش ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے کیویز پارٹنر مائیکل وینس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں اٹلی کے سائمن بولیلی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فابرئس مارٹن کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنل راؤنڈ میں جمی مرے اور مائیکل وینس پر مشتمل جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سائمن بولیلی اور فابرئس مارٹن پر مشتمل جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 6-3اور 6-10سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں