34ویں نیشنل گیمز: جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) 34ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد صرف ایک ماہ ٹریننگ کی، نیشنل گیمز میں صرف گولڈ کی تیاری کی تھی، کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے بعد سرجری کے عمل سے گزرا۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد کم بیک کیا، اب گولڈ میڈل لینے سے حوصلہ ملا ہے، آئندہ ماہ ٹریننگ کیلئے جرمنی جاؤں گا، اگست میں ورلڈ چیمپئن شپ پھر ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ میں شرکت کروں گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں