برٹش پاکستانی فارمولا ون ڈرائیور انعام احمد نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

نیویارک : (ویب ڈیسک ) برٹش پاکستانی فارمولا ون ڈرائیور انعام احمد نے امریکی گراں پری ریسنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

23 سالہ انعام احمد گراں پری ریس میں پہلی پانچ پوزیشن میں آنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ۔

اس موقع پر انعام احمد کا کہنا تھا کہ گراں پری میں پہلی پانچ پوزیشنز میں نام آنا بڑی کامیابی ہے، وہ مستقبل میں خود کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

2023 کا سیزن احمد کا امریکہ میں ریسنگ کا دوسرا مکمل سال ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں