فرنچ اوپن : نوویک جوکووچ کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

پیرس : ( ویب ڈیسک ) سربیا کے معروف ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپینش حریف الجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو 7-6, 7-6, 6-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

جوکووچ کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پولش کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاسز یا پیرو کے جان پابیلو واریلاس میں سے کسی ایک سے مقابلہ ہوگا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کے لورینزو سونیگو نے روس کے ساتویں سیڈ آندرے روبلیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں