چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز آج سے گوجرانوالہ میں ہوگا۔

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نواب فرقان خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ایونٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس سمیت 22 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو دس ہزار روپے ، دوئم کو ساڑھے سات ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو پانچ ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں