سندھ پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ 4 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی، ہر ایک فرنچائز 20رکنی سکواڈ کا انتخاب کرے گی۔

ایک آئیکن کھلاڑی، پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری شامل ہے، ایمرجنگ میں انڈر 21اور انڈر 23کھلاڑی بھی شامل ہونگے۔

سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 14سے 25دسمبر تک کھیلا جائے گا، سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز حیدرآباد بہادر کے مینٹور ہوں گے، ایونٹ کے میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے، لیگ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں