چائنا ماسٹرز: ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سےباہر ہوگئیں ۔

بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے چین کے شہر شینزن کے بے جمنازیم میں جاری ہیں ۔

 خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں چینی بیڈ منٹن سٹار وانگ زی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 12-21 اور 16- 21سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں