بلوچستان کا پہلا کوئٹہ یوتھ فیسٹیول اختتام پذیر

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کا پہلا کوئٹہ یوتھ فیسٹیول اختتام پذیر ، تھائی لینڈ سے آیا مہمان وفد وطن واپس روانہ ہوگیا۔

فیسٹیول کے اختتامی روز تھائی لینڈ کی مائے فا لوانگ یونیورسٹی کی جانب سے بلوچستان کیلیے 4 مکمل سپانسرڈ سکالرشپس کا اعلان کیا گیا، بلوچستان کے4 طلبا ہرسال مکمل سپانسرڈ کورس کیلیے منتخب کیے جائیں گے۔

تھائی لینڈ سے آئے وفد کی جانب سے سٹوڈنٹ ایکسچینج اور فیکلٹی ٹریننگ کا بھی اعلان کیا گیا، سالانہ 25خوش نصیب طلبا ایک،ایک سسمٹر مائے فا لوانگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے، ایکسچینج پروگرام مختلف شعبوں کے طلبا کو فراہم کیا جائےگا۔

نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران بھی مائے فا لوانگ یونیورسٹی سے3 ماہ ٹریننگ حاصل کرسکیں گے، فیکلٹی ٹریننگ کا مقصد بلوچستان کے اساتذہ کی استعداد بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا محکمہ امور نوجوانان کے ذریعے سکالرشپس اور ایکسچینج پروگرام کے اپلائی کرسکتے ہیں، طلبا کو سکالرشپس شفاف طریقے سے میرٹ پر دیے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں