حذیفہ ابراہیم نے ہیوسٹن اوپن انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

ہیوسٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں منعقدہ ہیوسٹن اوپن انڈر 19 سکواش چیمپئین شپ جیت لی۔

ذررائع کے مطابق ایونٹ کے فائنل میں یو ایس اوپن انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور امریکا کے کرسٹائن کیپیلا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

حذیفہ ابراہیم نے امریکی کھلاڑی کرسٹائن کیپیلا کو 1-3 سے مات دے کر 35 واں انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں