19ویں چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز

بہاولپور: (دنیانیوز) 19ویں چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ٹی ڈی سی پی نے اپنا تھیم سونگ جاری کردیا ۔

دلوش ڈاہر میں جیپ ریلی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ، جیپ ریسرز جیپ ریلی میں حصہ لینے کے لیئے پر جوش نظر آرہے ہیں ، آج چولستان میں ٹی ڈی سی پی ریزورٹ پر گاڑیوں کی رجسٹریشن عمل ہوگا ۔

ریسرز گاڑیوں کی ٹیکنکل انسپیکشن ہوگی جبکہ ڈرائیورز اور نیویگیٹرز کی کانفرنس اور طبی معائنہ بھی ہوگا، 22 فروری کو دلوش ڈاہر میں جیپ ریسرز کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔

24 فروری کو سٹاک کیٹگریز ریس اور کلچرل نائٹ کیساتھ دیگر رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد ہوگا ، 25 فروری کو پریپئیرڈ کیٹگریز کا فائنل راؤنڈ ہوگا جس میں ڈرٹ بائیک، ٹرک ریس کیساتھ کبڈی، دنگل اور اونٹوں کی ریس کیساتھ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔

پرپیئیرڈ کیٹگریز کی گاڑیوں کے لیے مجموعی طور پر 462 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے، سٹاک کیٹگریز کی گاڑیوں کے لیے 231 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار افغانستان،ایران، دبئی ، امریکہ اور سعودی عرب کے ڈرائیورز بھی چولستان جیپ ریلی میں شریک ہورہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں