19 ویں چولستان جیپ ریلی کا میلہ سج گیا، آج کوالیفائنگ راؤنڈ

بہاولپور:(دنیا نیوز) 19 ویں چولستان جیپ ریلی کے میگا ایونٹ کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آج کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔

ایونٹ منیجر نعمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل صبح شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ بھی کیا گیا جو گاڑیاں فٹنس کے معیار پر پوری اترتی تھیں ان کی ہی رجسٹریشن کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چولستان ٹی ڈی سی پی ریزارٹ ریلی میں شمولیت کرنے والے جیپ ریسرز کیلئے نیویگیٹرز کانفرنس کا انعقاد ہوا اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

ایونٹ منیجر نعمان کا مزید کہنا تھا کہ کل صبح 9 بجے تمام رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا، 23 فروری کو پری پیئرڈ گاڑیوں کی ریس کا پہلا راؤنڈ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں