پیرس اولمپکس کا حساس سکیورٹی پلان چوری

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے شہر پیرس میں رواں برس ہونیوالے اولمپکس ایونٹ کا حساس سکیورٹی پلان چوری ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اولمپکس وسم گرما کے لیے شیڈول کیا گیا ہے، کھیلوں کے دوران میونسپل پولیس کے دو ہزار ارکان کو تعینات کیا جائے گا، توقع ہے کہ 26 جولائی سے شروع ہونے والے اس بڑے سپورٹس ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 35 ہزار سکیورٹی فورسز روزانہ ڈیوٹی پر ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت ’پیرس‘ کے گارے ڈو نورڈ اسٹیشن پر ایک ٹرین سے کمپیوٹر اور دو پرائیویٹ میموری یونٹس پر مشتمل بیگ چوری ہونے کے بعد فرانس میں پولیس کی خدمات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

پولیس نے اطلاع دی کہ بیگ پیرس سٹی کونسل کے ایک انجینیر کا تھا، اس نے BFM ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں حساس معلومات کی چوری کی رپورٹ کی تصددیق کی، بیگ کو انجینیر کی سیٹ کے اوپر سامان والے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ ٹرین کی تاخیر کی وجہ سےانہیں ٹرین بدلنا پڑی مگر سامان رہ گیا۔

انجینیر نے بتایا کہ اس کے کمپیوٹر اور دو میموری یونٹس میں حساس ڈیٹا موجود ہے، اس میں میونسپل پولیس کے اولمپک گیمز کی سکیورٹی کا پلان بھی موجود ہے، علاقائی ٹرانسپورٹ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں