پاکستان ڈربی،گھڑ دوڑکا مقابلہ 'جم اینڈ ٹونک' نے جیت لیا

لاہور: (ویب ڈیسک ) ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024 ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی۔

لاہور ریس کلب میں ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں 14 گھوڑے گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا،تمام گھوڑ سواروں نے 24 سو میٹر کی ریس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن جم اینڈ ٹونک کے گھوڑ سوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس طرح ولی ایم اعوان کے گھوڑے نے میدان مار لیا اور پاکستان ڈربی جیت لی، فرحان کنگ نے دوسری اور سپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فاتح کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا، ڈربی ڈے کے موقع پر دیگر ریسز میں دل آویز ،سویفٹ ریٹویٹ،لیڈی چیمپئن ، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی، ریسز میں گھوڑ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں