ہاکی فیڈریشن کے معاملات حل نہ ہوسکے، کھلاڑی مشکلات کا شکار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں مگر ہاکی کھلاڑیوں کی پریشانی کم نہ ہوسکیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کس فیڈریشن کا تربیتی کیمپ جوائن کریں، کھلاڑی کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہلا رضا فیڈریشن نے کراچی میں 14 اپریل کو کیمپ لگانے کا فیصلہ کررکھا ہے جبکہ طارق حسین بگٹی فیڈریشن نے 16 اپریل کو اسلام آباد میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے، اذلان شاہ ٹورنامنٹ کیلئے حتمی سکواڈ جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس نے کھلاڑیوں سے تربیتی کیمپ جوائن کرنے کیلئے پیر تک انتظار کرنے کا کہہ دیا، ڈیپارٹمنٹس بھی الگ الگ فیڈریشن کے حامی ہیں جبکہ ڈیپارٹمنٹس کی الگ فیڈریشن کی حمایت سے کھلاڑی پریشانی میں لاحق ہے۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹارنامنٹ 4 مئی سے 11 مئی تک ملائشیاء میں کھیلا جائے گا ، تربیتی کیمپ کا معاملہ جلد حل نہ ہونے کی صورت میں کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت سے مرحوم ہو جائیں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں