پیرس اولمپکس : جوکووچ اور کارلوس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

پیرس : (ویب ڈیسک ) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز پیرس اولمپکس کے ٹینس ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

اسی طرح سپین کے کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے حریف کھلاڑی ٹامی پال کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(7-9) سے ہرا کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ، امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں