ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور کوریا کے درمیان ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر
موکی: (دنیا نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا میچ برابر ہوگیا۔
پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا ، قومی ٹیم کی جانب سے دونوں گول عبدالحنان شاہد نے سکور کیے۔
اس سے قبل پاکستان کا ایونٹ میں پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف بھی دو، دو گول سے برابر ہوا تھا۔
گرین شرٹس ایونٹ کے تیسرے میچ میں 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 12 ستمبر کو جاپان کے خلاف اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان پول کا اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
مینز ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کے سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔