بابا گورونانک انٹرنیشنل گولڈ کبڈی کپ: پاکستان نے بھارت اور ایران کی ٹیموں کو پچھاڑ دیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سہ ملکی بابا گرو نانک انٹر نیشنل گولڈ کبڈی کپ کے دوسرا روز پاکستان نے بھارت اور ایران کی ٹیموں کو پچھاڑ دیا۔

پاکستان ایگلز نے بھارتی ٹیم ایس پی سی جی ٹائیگرز کو 26 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے شکست دی، دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ایران کی ٹیم کو بھی ہرا دیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں