بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔

چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں