21 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا افتتاح

بہاولپور: (دنیا نیوز) 21 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا افتتاح ہو گیا۔

کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے فیتہ کاٹ کر چولستان جیپ ریلی کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں ٹی ڈی سی پی آفیشلز، ضلعی انتظامیہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب میں مقامی فنکاروں کی پرفارمنسز توجہ کا مرکز بنی رہیں، پرفارمنسز میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔

ڈرائیورز اور گاڑیوں کی رجسٹریشن و تکنیکی معائنہ کل ٹی ڈی سی پی ریزارٹ چولستان میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں