ٹی 20 ورلڈ کپ: چھوٹے فارمیٹ کا بڑا میچ صرف ایک دن کی دوری پر
کولمبو: (دنیا نیوز) چھوٹے فارمیٹ کا بڑا میچ صرف ایک دن کی دوری پر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو کولمبو میں ہوگا، پاکستانی ٹیم کے کولمبو میں ڈیرے، جم کر ٹریننگ کی، بھارتی ٹیم بھی کولمبو پہنچ گئی، آج ٹریننگ کرے گی۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہے، فیصلہ آج ٹریننگ سیشن کے بعد کیا جائے گا، ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے شائقین کرکٹ کا جذبہ بھی ہائی ہے، پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں بک گئیں۔
کولمبو میں ہوٹل فل پیک پر، کمرے نایاب ہوگئے، کرائے آسمان پر پہنچ گئے، پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔