پاک بھارت مقابلے سے قبل کولمبو میں پاکستانی ٹیم کی کھل کر حمایت

کولمبو: (سید مدثر خوشنود ) پاک بھارت میچ سے قبل سری لنکن شائقین نے پاکستانی ٹیم اور مداحوں کے لیے خیرمقدم اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ مقابلے سے قبل سوشل میڈیا پر سری لنکن جین زی کی جانب سے #WelcomePakistan اور #CricketUnitesکے ہیش ٹیگز تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔

کولمبو میں میچ کے موقع پر سٹیڈیم کے اطراف اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دونوں ٹیموں کے مداحوں کی مثبت سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، جہاں کرکٹ کو دوستی اور کھیل کے جذبے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے مواقع خطے میں کھیل کے ذریعے مثبت پیغام کو فروغ دیتے ہیں اور کرکٹ ایک بار پھر مختلف ممالک کے شائقین کو قریب لانے کا ذریعہ بن رہی ہے، جس سے کھیل کے سفارتی پہلو کو بھی تقویت ملتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں