ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلے میچ میں انگلینڈ نے شکست دیدی

ایمسٹیلوین: (دنیا نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مایوس کن آغاز ہوا، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول افراز نے کیا۔

ورلڈ کپ کا آغاز 15 اگست سے ہوا ہے اور پاکستان پول ڈی میں انگلینڈ، بھارت اور ویلز کے ساتھ شامل ہے۔

میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی، دوسرے کوارٹر کے اختتام پر انگلینڈ کی برتری 0-2 ہوگئی۔

تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرا گول کیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر انگلینڈ کو پاکستان پر 0-3 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 17 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...