پاکستان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب تصور ہو گی جب امریکہ مسئلہ کشمیر حل کروائے: رانا تنویر حیسن

پاکستان

مریدکے: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب ھوگی جب امریکہ مسئلہ کشمیراور دیگر اھم امور حل کرے گا۔ ٹرمپ انڈیا سے محبت اور انویسٹمنٹ جبکہ پاکستان کی صرف تعریفیں کر کے ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی صدر کے دورے پر بہت تبصرے ہو چکے، امریکی صدر کی پاکستان کیلئے تعریف سے کام نہیں چلے گا، ایسا نہ ہو ہم ٹریپ ہوجائیں۔ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے حوالے پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت اور عمران خان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب سمجھتے ھیں جب امریکی صدر کشمیر اور دیگر حل طلب اہم ایشو حل کرواتے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے۔ وہ سمجھتے ہیں علاج کے بعد وطن واپس آئیں اور حکومت کو بھی چاہئے میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کرے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں