یکطرفہ دورہ منسوخ، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج

پاکستان

ولنگٹن: (دنیا نیوز) کیویز کی طرف سے یکطرفہ کرکٹ دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کے سپرد کر دیا۔

ہائی کمشنر نے نیوزی لینڈ سے دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات اور تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز یکطرفہ طور پر منسوخ کردی

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس انداز میں دورہ ملتوی ہوا وہ غلط ہے، دورہ ملتوی کرنے سے متعلق کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں