ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کیلئے خطرات سنگین تر ہو رہے ہیں: شہباز شریف

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کاکہناہےکہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لئے خطرات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں

لاہورسے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ حکمران غافل ہیں۔ ڈینگی انتہائی مہلک ہے،،غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت نکلے گا۔ حکومت ہمارے دور میں بنائے ہوئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریقہ کار کو اپنا کر اس مہلک وبا سے عوام کو محفوظ بناسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریقہ کار موجود ہے، اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ انتظامی نااہلی ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں