نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاافغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پرتشویش کااظہار
  • بریکنگ :- عالمی برادری افغانستان میں انسانی ومعاشی بحران روکنےکیلئےاقدامات کرے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان سےسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی ملاقات
  • بریکنگ :- ریاض:ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹوسمٹ کی سائیڈلائن پرہوئی
  • بریکنگ :- ملاقات میں دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم آفس
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےسعودیہ کی ترقی کیلئےشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی قیادت کوسراہا
  • بریکنگ :- سعودی وژن 2030 کےلیےولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی بھی تعریف
  • بریکنگ :- مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹوسربراہی اجلاس کےانعقادپرمحمدبن سلمان کومبارکباد
  • بریکنگ :- پاکستان گرین انیشی ایٹوکی تکمیل میں تعاون اورحمایت کرےگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاسعودی عرب کیساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کےعزم کااعادہ
  • بریکنگ :- سعودی عرب کیساتھ پاکستان کےاسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پربھی بات چیت
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےہراہم موڑپرپاکستان کی مددپرسعودی عرب کاشکریہ اداکیا
  • بریکنگ :- دونوں رہنماؤں کاتمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزیدمضبوط بنانےپراتفاق
  • بریکنگ :- دونوں رہنماؤں کاافغانستان میں تازہ ترین پیشرفت کابھی جائزہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاافغانستان کی مددکیلئےبین الاقوامی برادری کےکردارکی اہمیت پرزور
Coronavirus Updates

افغانستان ایک خود مختار ملک ہے جو فیصلے لینے کے لئے بااختیار ہے: شیخ رشید

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے جو اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت؛ افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے اور افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا۔ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے،اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے۔ افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہو گا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے، امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عملدآمد کریں گے۔افغانستان سے انخلا میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلا پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں۔پاکستان کا کردار غیر معمولی کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے۔پاکستان کی طرف سے تیس لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کینیڈین ہائی کمشنر کو یقینی دہانی کروائی کہ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں