اجلاس بے نتیجہ ختم، الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 8 دسمبر کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے چیئرپرسن شیری مزاری کی زیرصدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، اعظم سواتی، فواد چودھری، منظور کاکڑ، شاہدہ اختر علی اور سینیٹر تاج حیدر شریک ہوئے۔ اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف اور اعظم نزیر تاڑڑ وڈیو لنک سے شریک ہوئے۔

اپوزیشن نے موقف اختیار کیا کہ ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔ ایک، ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہو۔

حکومتی وزار نے کہا کہ اپوزیشن آپس میں مشاورت کرلے۔ چیئرپرسن کمیٹی شیری مزاری نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا ہے لاہور الیکشن کی وجہ سے مشاورت کا وقت دیں۔ جو میرٹ پر ہوگا وہ ممبر تعینات ہوگا۔ حکومت نے میرٹ پر اپنے نام دے دئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق بولے میرٹ کی بنیاد پر نامزد کرینگے جو دباو برداشت کرسکیں۔بہترین آپشنز کی تلاش جاری ہے۔ نام آگئے ہیں مزید نام نہیں آسکتے۔ امید ہے تقرری اتفاق رائے سے ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں