پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں دفتری اوقات کار تبدیل کردیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار تبدیل کردیے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے شیڈول کے مطابق سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 10 بجے سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری دفاتر جمعہ المبارک کو صبح 9بجے سے ایک بجے تک کام کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں سرکاری دفاترکے اوقات صبح 7:30 بجے سے1:30 بجے تک تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں