نامعلوم افراد کی جمائمہ گولڈ سمتھ کے فلیٹ میں گھسنے کی کوشش

لاہور : ( دنیا نیوز ) معروف انگلش سکرین رائٹر، فلم پروڈیوسر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے فلیٹ میں رات کے وقت نقاب پوش نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

جمائمہ نے سی سی ٹی وی سے لی گئی نامعلوم افراد کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں۔

جمائمہ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ نہیں جانتی کہ حالیہ اور سابقہ واقعے میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا اس واقعے میں کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ جمائمہ کے فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں