تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے نادیہ عزیز کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ میں این اے 84 کی ٹکٹ ہولڈر ہوں، سرگودھا سے میرا تعلق ہے، 2002 سے سیاست کرتی آ رہی ہوں، وقتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی کر رہی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، اس قسم کی سیاست کا جاری رکھنا میرے لیے مشکل ہے، جماعت بدلنا میرا آپشن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے تحریک انصاف چھوڑ دی

سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کو میں کسی احتجاج کا حصہ نہیں تھی، پاک فوج ہمیں اپنی جان سے پیاری ہے، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں، اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہوں، سیاست دان نے سیاست نہیں کرنی تو اور وہ کیا کریں، خواتین کا احترام ہونا چاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں