احمد پور شرقیہ: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

افسوسناک واقعہ پل فاروق آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، خراش تک نہیں آئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پرپہنچ گئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں