بلوچستان میں ذخائر دریافت کر لیں تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے، چودھری سرور

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجود ذخائر کو اگر دریافت کر لیا جائے تو پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی مسلم لیگ کی تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ق لیگ چودھری محمد سرور نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ اس عظیم کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے، مرکزی مسلم لیگ کو ہمیشہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے پایا۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاک فوج کے جوانوں کو شرپسندی ناکام بنانے پر سلیوٹ پیش کرتا ہوں، پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں