مردم شماری ہماری ریڈ لائن، کسی قسم کی گڑ بڑ قبول نہیں: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور و فکر کیا گیا، اس کے علاوہ حالیہ مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، شرکاء نے اتفاق کیا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، اس میں کسی قسم کی گڑ بڑ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں