وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زوئی ویئر نے ملاقات کی۔

وزارت ہوا بازی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر غور اور دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلقہ قانون سازی کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں