منی پٹرول پمپ پر آتشزدگی سے نوجوان جاں بحق، 3 افراد جھلس کر زخمی

قصور: (دنیا نیوز) منی پٹرول پمپ پر آتشزدگی کے باعث 23 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

کوٹ رادھا کشن ٹول ٹیکس چوک کے قریب قائم منی پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو رائے ونڈ انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے، عینی شاہدین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں