سندھ ہائی کورٹ: ریٹائر ملازم کو واجبات ادا نہ کرنے پر سیکشن افسر عدالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) ریٹائر ملازم کو واجبات نہ دینے پر سندھ ہائی کورٹ نے پولیس بلا کر محکمہ خوراک کے سیکشن افسر علی ذوالفقار کو گرفتار کروا دیا۔

عدالت عالیہ کے حکم پر پولیس اہلکاروں نے سیکشن افسر کو حراست میں لیا، سیکشن افسر تبھی جائے گا جب یقین دہانی کروائے کہ جاتے ہی واجبات ادا کر دیئے جائیں گے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن افسر نیا آیا ہے اس کو علم نہیں تھا، عدالت نے معافی نامہ لکھ کر دینے کی ہدایت کر دی، سیکشن افسر کی جانب سے واجبات کی تحریری یقینی دہانی کروا دی گئی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ اس مرتبہ چھوڑ رہے ہیں اگر واجبات نہ ملے تو سخت ایکشن ہو گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کو ذاتی طور پر طلب کر لیا۔

درخواستگرار ملازم خان محمد بجارانی نے عدالت کو بتایا کہ 2020 میں محکمہ خوراک سے ریٹائر ہوا، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر نے مجھ سے رشوت کا تقاضہ کیا، ساڑھے تین سال کی تنخواہ دینے کے حکم پر بھی ابھی تک عمل نہیں ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں