نئی دہلی: پاکستان ہائی کمیشن میں عید میلادالنبیﷺ کی محفل، درود و سلام پیش کیا گیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میلادﷺ میں نعتیں اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجا گیا، ہائی کمیشن کے افسروں، سٹاف اور فیملیز نے چانسری مسجد اور آڈیٹوریم میں منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی، اس موقع پر ملک میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ہائی کمیشن نے انڈیا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی، ہائی کمیشن نے کہا یہ دن ہر سال نبی پاکﷺ کی ولادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جو تمام جہانوں اور انسانوں کے لئے رحمت اللعالمین ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں