کمشنر لاہور کا شہر میں لاؤڈ سپیکر آرڈیننس پر عمل درآمد کرانے کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں لاؤڈ سپیکر آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور نے دکانوں، ریستورانوں میں بڑے سپیکرز کے استعمال کا نوٹس لے لیا، محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے سموگ رابطہ نمبر مارکیٹس میں آویزاں کریں، شہریوں کو ساؤنڈ ایکٹ خلاف ورزی اور سموگ شکایات سے آگاہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اپنی حدود میں مالکان سے خالی پلاٹوں کے گرد چار دیواری بنانے کی پابندی کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں