3 آئینی ترامیم کی تجاویز دیدیں، ہمیں وزارت، عہدے نہیں اختیارات چاہئیں: مصطفیٰ کمال

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 3 آئینی ترامیم کی تجاویز دے دیں، ہمیں وزارت، صدارت، عہدے نہیں اختیارات چاہئیں۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اور صرف گلشن اقبال ٹاؤن کا جلسہ ہے، اس شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش اور خواب دیکھا جا رہا ہے، یہ شہر نہ پہلے قبضے میں گیا ہے نہ جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دس سالوں تک ریاستی آپریشن رہا، شہداء قبرستان آباد ہوئے، کراچی والوں سے کراچی کوئی نہیں چھین سکا، پاکستان میں روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے لگ رہے ہیں، ہم گلیوں میں حق حکمرانی لانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نکال کر گلیوں میں لانا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ ہم نے مردم شماری میں 73 لاکھ لوگوں کو بازیاب کروایا، کراچی کو ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں مل گئیں، ایم کیو ایم نے آنے والی نسلوں کے لئے آب حیات پیش کر دیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں