سپریم کورٹ کی سیڑھیوں سے گرکر کانسٹیبل جاں بحق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں لوہے کی سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد ریاض سیڑھیوں پر چڑھ رہا تھا کہ اچانک چکر آنے پر گر گیا، محمد ریاض سر پر گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے جاں بحق کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں