جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ججز تقرری بارے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بڑی پیش رفت ہوئی، جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوا، جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی کے سربراہ تعینات کر دیئے گئے، کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہوگا، کمیٹی میں تمام صوبائی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی اعلیٰ عدلیہ میں ججز نامزدگیوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی، جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کو 15 جنوری 2024ء تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں