عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب، تنور کا افتتاح ہو گیا

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غازی تنور کا افتتاح کر دیا، اس تنور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہو گی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، شہر بھر میں اس طرح کے 48 تنور لگانے کے لیے جگہ لے لی گئی ہے، 4 مزید تنوروں کا جلد افتتاح کروں گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سے خوشی ملتی ہے، چاہے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، ان کورسز کے ذریعے 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی کے جدید ترین کورسز گورنر ہاؤس میں پڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں مارکی تیار ہو چکی ہے، کمپیوٹرز بھی لگوا دیئے گئے ہیں، ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں