پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی بھی شرط پر عمل نہیں کیا گیا: کنور دلشاد

لاہور: (دنیا نیوز) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی بھی شرط پر عمل نہیں کیا گیا۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رولز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا باقاعدہ طریقہ کار بتایا گیا ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کو پارٹی کا کوئی اہم ممبر رکن چیلنج کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر فی الحال پارٹی کے ممبر نہیں ہیں، پیپلزپارٹی، (ن) لیگ جیسی بڑی جماعتیں انٹرا پارٹی کے نام پر خانہ پری کرتی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں