آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید اور پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گِل نے ملاقات کی۔

صدر آصف زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب میں شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، فیصل میر، نواب شہزاد علی خان اور سفیان گھرکی نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری اور پی پی پی کے رہنماؤں میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں