کندھ کوٹ: مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کندھ کوٹ کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں 7 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں