کراچی: رہائشی عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں، کوئی نقصان نہیں ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں رہائشی عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

رہائشی عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں ٹوٹنے کا واقعہ کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب پیش آیا، زینہ گرنے سے عمارت کی چوتھی منزل پر فیملی پھنس گئی۔

واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور عمارت میں پھنسی فیملی کو نکال لیا، فائر بریگیڈ کی سنارکل نے 3 خواتین اور بچے کو ریسکیو کیا، اس دوران کوئی نقصان نہیں ہوا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں