نوازشریف ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرینگے: ملک افضل کھوکھر

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے ملک کو اندھیروں سے نکالا اب مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی حکومت میں آتے ہیں تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن سے عوام کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں، پہلے ہم نے ریاست بچائی ہے، مہنگائی گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہوئی۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی، ملک افضل کھوکھر، عرفان شفیع کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں